لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ عمرانی سمندر اسلام آباد میں جھاگ کی طرح بیٹھ گیا،لانگ مارچ کو ڈانگ مارچ میں بدلنے والے کو قوم نے مسترد کر دیا ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے لواحقین کی آہیں ریجیکٹڈ ٹولے کو لے ڈوبیں گی، 6 دن کی گیدڑ بھبھکی دینے والا قوم کے سامنے ایکسپوز ہوگیا ہے۔حسن مرتضی نے کہا کہ کٹھ پتلی 20لاکھ کے بعد 30 لاکھ کی گھسی پٹی فلم کے ساتھ آنے کی دھمکی دے رہا ہے، ایسے تو کوئی کلرک بھی مطالبے نہیں کرتا جیسے یہ کر رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ جون میں گرمیوں کی چھٹیاں ہیں، بہتر ہے اپنے بچوں کے پاس لندن چلے جائو، تمہیں الیکشن کی تاریخ ملے گی نہ کہیں چھپنے کی جگہ ملی گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت ملک و قوم کے مفاد میں بہترین فیصلے کرے گی۔
جون میں گرمیوں کی چھٹیاں ہیں، بہتر ہے بچوں کے پاس لندن چلے جائو، عمران خان کو مشورہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
عام تعطیل کا اعلان
-
ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دیں















































