اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تمام کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایات جاری کی تھیں جس پر کارکنوں کی ایک بڑی تعداد ڈی چوک پہنچ چکی ہے، دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق ڈی چوک میدان جنگ بن گیا ہے، تحریک انصاف کے کارکنوں نے جگہ جگہ آگ لگا دی ہے، جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا ہے، کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ بھی کیا ہے، پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جارہی ہے۔ پولیس کی جانب سے کارکنوں پر لاٹھی چارج بھی جاری ہے۔ کارکنوں کی بڑی تعداد کلثوم پلازہ کے پاس جمع ہے اور پولیس انہیں روکنے کے لئے شیلنگ اور لاٹھی چارج کر رہی ہے۔