لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ٗ این این آئی)لاہور میں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی پر دھاوا بول دیا۔پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور سے پی ٹی آئی کارکنوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے ایک قافلے کی قیادت کر رہی تھیں۔
اس دوران ان کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو بتی چوک کی طرف جانے کی اجازت دینے سے انکار کیا جس پر انہوں نے انکار کر دیا اور ڈاکٹر پی ٹی آئی رہنما گاڑی کو آگے بڑھاتی رہیں۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے گاڑی آگے بڑھانے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے ان کی گاڑی پر شدید لاٹھی چارج کیا گیا جس سے ان کی گاڑی کی ونڈ اسکرین بھی ٹوٹ گئی۔پولیس کے لاٹھی چارج کے باوجود ڈاکٹر یاسمین راشد کی گاڑی کے ڈرائیور نے گاڑی نہ روکی اور گاڑی آگے بڑھا دی تاہم خود قسمتی سے اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا۔دوسری جانب شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر میٹرو بس سروس کے روٹ کو محدود کر دیا گیا ۔ میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ شاہدرہ چوک بند کرنے کے باعث میٹرو بس سروس کو محد ود کیا گیا۔