بدھ‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2025 

مختلف زبانوں میں فوری ترجمہ کرنے والی عینک تیار

datetime 21  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ (این این آئی ) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انج گوگل نے انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے 10 سال بعد باقاعدہ نظر کی عینک کا اعلان کیا ہے جو سامنے بولے جانے والے الفاظ اور جملوں کا حقیقی وقت میں ترجمہ کرسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق گوگل نے ہسپانوی،

انگریزی اور چینی زبان کے باہمی ترجمے کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔ اسی کانفرنس میں گوگل نے میپس میں جدت بھی دکھائی ہے۔ اب گوگل میپس کی بدولت فضائی یا ایریئل مناظر اور اسٹریٹ ویو یا زمینی مناظر کو نقشے میں ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب کانفرنس میں مصنوعی ذہانت پرمبنی مزید کئی مصنوعات اور ایپس بھی متوقع ہے۔گوگل نے ڈویلپر کانفرنس میں اس کی تفصیلات دی ہیں لیکن اب تک عینک کا حتمی نام نہیں بتایا ہے۔ نہ ہی اس کی قیمت بیان کی ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ بھی راز ہے کہ اسے کب ریلیز کیا جائے گا۔گوگل گلاس کو ادارے کی ذیلی کمپنی ایلفابیٹ نے تیار کیا ہے۔ دعویٰ ہے کہ یہ فوری طور پر ایک سے دوسری زبان میں ترجمہ کرکے اس کا ٹیکسٹ عینک کے شیشے پر ظاہر کرتی ہے جسے باسہولت انداز میں پڑھا جاسکتا ہے۔ اب جاپان، جرمنی اور روس جانے والے افراد اس عینک سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں جو غیرکی زبان کو آپ کی اپنی زبان بناسکتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)


پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…