اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملتان جلسے میں مریم نواز کے حوالے سے کی جانے والی نا مناسب گفتگو پر (ن)لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ مخالفین کی ماؤں بہنوں کے بارے میں بدکلامی کرنے والا عمران وہ بدبخت ہے جس پر شیاطین اترتے ہیں۔ اپنے بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مخالفین کی ماؤں بہنوں کے بارے میں بدکلامی کرنے والا عمران وہ بدبخت ہے جس پر شیاطین اترتے ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں سعد رفیق نے کہا کہ تم یقینا تباہی کی راہ پر ہو،گواہ رھنا! یاد رکھنا! تم گمراہی کے راستے پر ہو اسی راہ پر اپنے منطقی انجام تک پہنچو گے۔