لاہور(این این آئی) عمران خان کی جانب سے نجی ٹی وی کے مالک کو 40ارب کا مالی فائدہ پہنچانے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے دعوی کیا ہے کہ عمران خان نے بطوروزیراعظم نجی ٹی وی کے مالک سلمان اقبال کو 40 ارب روپ کا فائدہ پہنچایا۔عمران خان نے سلمان اقبال کا 10سے 12ارب کا ٹیکس معاف کیا۔ قرارداد میں مطالبہ کیاگیا کہ حکومت فوری اسکی تحقیقات کرے،سلمان اقبال سے چالیس ارب کی ریکوری کی جائے۔