اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ نون کی جانب سے عمران خان حکومت کی چار سالہ کارکردگی سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں مختلف شعبہ سے متعلق تفصیلی موازنہ جاری کیا گیا ہے۔
جس کے مطابق 2018 میں ایک ڈالر116رو پے کا تھا جو کہ اب یعنی چار سال کے بعد 189 روپے کا ہوگیا ہے۔جس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔4 سال پہلے مہنگائی کی شرح جوتین عشاریہ 9 فیصد پر تھی اب 13 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ 20 کلو آٹے کا تھیلا جو 2018 میں 700 روپے کا ملتا تھا اب گیارہ سو روپے کا ہو چکا ہے۔ 53 روپے فی کلو میں ملنے والی چینی اب 90روپے فی کلو پر پہنچ چکی ہے۔ گھی کی قیمت جو 151 روپے فی کلو تھی آپ چار سو ستر روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ چکی ہے۔ 2018 میں 35 لاکھ پاکستانی بے روزگار تھے جن کی تعداد بڑھ کر اب 95 لاکھ ہو چکی ہے۔بجلی کے فی یونٹ کی قیمت 11 روپے سے بڑھ کر 25 روپے پر پہنچ چکی ہے۔اسی طرح مالی اور تجارتی خسارہ بھی کئی گنا بڑھ چکا ہے۔قومی ترقی کی رفتار جو چار سال پہلے چھ اعشاریہ ایک فیصد تھی اب بڑھ کر4 فیصد پر پہنچ چکی ہے۔ تفصیلی چارٹ نیچے ملاحظہ کریں۔