پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عمران نیازی ریاست پاکستان کے لئے خطرہ بن چکا ہے،وزیر داخلہ رانا ثنا ء اللہ

datetime 14  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی پہلے توہین مسجد نبوی کا مرتکب ہوا اور اب گرجاگھرکوجلسہ گاہ بنانے کی کوشش کرکے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کواکسایاہے۔سیالکوٹ میں پی ٹی آئی کاگرجا گھر کی جگہ جلسہ کرنے پروزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے اپنے بیان میں کہاکہ خونی مارچ والوں نے آج سیالکوٹ میں گرجا گھر پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہاکہ عمران نیازی پہلے توہین مسجد نبوی کا مرتکب ہوا اور آج اس نے گرجاگھرکوجلسہ گاہ بنانے کی کوشش کرکے مسیحی برادری کے مذہبی جذبات کواکسایاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کا نام لیکر اپنی سیاسی دکان چمکانے والا عمران نیازی ملک میں مذہبی انتشار پھیلا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی ریاست پاکستان کے لئے خطرہ بن چکا ہے،اس کے شر سے نہ کوئی ادارہ محفوظ ہے اور نہ کوئی مسجد اورکوئی گرجا گھر۔انہوں نے کہاکہ گرجا گھر کی جگہ جلسہ کرکے فسطائی ذہنیت کا بنی گالا میں بیٹھا ہوا ایک شخص مسیحی برادری پر اپنی حاکمیت جتانا چاہتا ہے،عمران نیازی اپنی اس مذموم حرکت سے مذہبی اقلیتوں کا کیا پیغام دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست ہر صورت اپنی اقلیتوں کا تحفظ کرے گی اور انکے مذہبی مقامات کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں ہونے دیگی۔انہوں نے کہاکہ چرچ کی جگہ کو سیاسی جماعت کے جلسہ گاہ کی اجازت نہ دینے کے مسیحی برادری کے فیصلے کو ریاستی تحفظ دینا قانونی اداروں کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ ریاست پاکستان کسی بھی جماعت کو دھونس اور زبردستی سے ملک میں ملوکیت نافذ کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دے سکتی۔انہوں نے کہاکہ میں عمران نیازی کو خبردار کرتا ہوں کہ ملک کے کسی بھی حصے میں نقض امن پیدا کرنے کی صورت میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…