جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نیا الطاف حسین قرار دے دیا

datetime 14  مئی‬‮  2022 |

سیالکوٹ(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نیا الطاف حسین قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ نیا الطاف حسین پیدا ہوا ہے جو وزیر اعظم اور پوری کابینہ کو لندن بلا لیتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ جو چور اور ڈاکو ہم پر مسلط کئے گئے ہیں، یہ پاکستان کو سری لنکا بناکر چھوڑیں گے، سب سے بڑا بحران اس وقت زر مبادلہ نہ ہونا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بجلی اور تیل کے معاملات بھی اہم ہے اور وزیر توانائی کوئی نہیں، پنجاب میں حکومت ہی نہیں، حریف کی فصلوں کو پانی میسر نہیں ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ انہوں نے سیالکوٹ کا ایک جلسہ روکا ہے، آج پاکستان کے ہر شہر میں جلسہ ہو رہا ہے، آپ اس طرح جلسوں کو نہیں روک سکتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، جلسے روکنے والی باتیں کامیاب نہیں ہوں گی۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی تمام کی تمام چرچ کی زمین پر بنی ہوئی ہے، ن لیگ نے اپنے دور میں مسیحی برادری پر بہت ظلم کیے، ن لیگ نے مذہبی کارڈ کھیلا یہ تھرڈ کلاس سیاست ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ لیڈر لوگوں کو اکٹھا کرتا ہے یہ لوگوں کو لڑاتے ہیں، گرفتاریوں، جلسے میں رکاوٹ ڈال کر تحریک روک نہیں سکتے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ عمران خان نے ایک اشارہ کیا تو شہر میں آگ لگ جائے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ آئندہ ہمارے ساتھ ایسی حرکت کی تو ہم ہر شہر میں احتجاج کریں گے۔عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم ابھی مقصود چپڑاسی اور پاپڑ والے کو نہیں بھولے، عمر چیمہ کو کہتا ہوں کہ سڑک پر کرسی میز لگائیں آپ اب بھی گورنر ہیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو رہا ہے، پنجاب کا مقدر کیا ہے، ایڈونچر کرنے والے اب خود بھی پچھتا رہے ہیں، یہ باپ بیٹا جلد ہی جیل جائیں گے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ مریم نہیں چاہتی تھی کہ ان کا چچا اور کزن اقتدار میں آئے، چچا اور کزن نہیں چاہتے کہ باپ بیٹی اقتدار میں آئیں۔پی ٹی آئی کی اقلیتی رہنما شنیلا رتھ نے کہا کہ مسیحی برادری کو مہرہ بنایا گیا، مسیحی کمیونٹی پر امن کمیونٹی ہے، 2013 میں خواجہ صاحب نے اس گراؤنڈ میں جلسہ کیا تھا۔شنیلا رتھ نے کہا کہ آج ہمارے خلاف جلسہ روک کر سازش کی گئی، سی ٹی آئی گراؤنڈ چرچ نہیں، اسپورٹس گراؤنڈ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…