ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

یوکرینی صدر نے روس کے ساتھ امن معاہدے کیلئے ریڈ لائن کھینچ دی

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیف (این این آئی)یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی نے روس کے ساتھ امن معاہدے کیلئے ریڈ لائن کھینچ دی۔برطانوی تھنک ٹینک سے بات کرتے ہوئے یوکرین کے صدر دلودومیر زیلینسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ امن معاہدہ صدر اسی وقت ممکن ہے کہ

جب روسی افواج حملے سے پہلے والی پوزیشن پر چلی جائیں، یہ سب سے کم تر چیز ہے جسے ہم قبول کریں گے۔ولودومیر زیلینسکی نے کہا کہ میں مِنی یوکرین کا نہیں یوکرین کا سربراہ ہوں تاہم یوکرینی صدر نے کریمیا کا نام نہیں لیا جسے 2014میں روس نے اپنے ساتھ ملا لیا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق روس اس وقت یوکرین کے دوسرے بڑے شہر ماریوپول پر مکمل کنٹرول کی کوشش کر رہا ہے تاہم انہیں فورسز کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر بھی مزاحمت کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر روس ماریو پول پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو 2 ماہ سے جاری جنگ میں یہ ماسکو کی بڑی پیش قدمی ہو گی جسے ولادمیر پیوٹن 9مئی کو روس کی دوسری جنگ عظیم میں نازیوں کے خلاف کامیابی کے دن کے موقع پر خوشی کے طور پر منا سکتے ہیں۔یوکرینی صدر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں نے جرمن چانسلر کو دعوت دی ہے کہ وہ 9مئی کو یوکرین کا دورہ کریں جو روس کے یوم فتح کے موقع پر ہمارے لئے حوصلہ افزائی کا باعث ہو گا۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…