اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

سعودیہ نے پاکستان سے 3 ارب ڈالرز واپسی کا مطالبہ کیا یا نہیں؟بڑی خبر سامنے آ گئی

datetime 7  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معلوم ہوا ہے کہ سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے 3 ارب ڈالرز کے پڑے ہوئے ڈپازٹس کی واپسی کا مطالبہ نہیں کیا بلکہ پاکستان نے ان سے اس کی پختگی (میچورٹی) بڑھانے کی درخواست کی ہے۔پاکستان آئی ایم ایف کے مشن چیف سے اپنا جائزہ مشن پاکستان بھیجنے یا مذاکرات کرنے کے لیے اگلے ہفتے ورچوئل میٹنگز کرنے اور

2022-23 کے اگلے بجٹ کے اعلان سے پہلے آئی ایم ایف کے ساتھ عملے کی سطح پر معاہدہ کرنے کی نئی کوششیں کرنے کی درخواست بھی کرنے جا رہا ہے۔روزنامہ جنگ میں مہتاب حیدر کی خبر کے مطابق اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے ہم واشنگٹن ڈی سی کے ساتھ وقت کے فرق کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب آئی ایم ایف کے مشن چیف کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔تاہم آزاد ماہرین اقتصادیات نے تجویز کیا کہ توانائی کی سبسڈی واپس کیے بغیر آئی ایم ایف اپنا مشن پاکستان نہیں بھیجے گا۔حکومت کو پی او ایل اور بجلی کی قیمتوں میں پیشگی شرائط کے طور پر اضافہ کرنا پڑے گا جو 6 ارب ڈالرز کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت زیر التواء ساتویں جائزے کی تکمیل پر آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ مذاکرات شروع کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔ایک اور اعلیٰ عہدیدار نے کہا کہ سعودی عرب کا 8 ارب ڈالرز تک کا اضافی پیکج بھی آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی سے منسلک ہے۔تعطل کے شکار آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کے بغیر حکومت کے لیے غیر ملکی کرنسی کے کم ہوتے ذخائر کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔

وزیر خزانہ کے قریبی ساتھی نے بتایا کہ ہماری حکومت اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی کو روکنے کے لیے جون 2022 تک ملک کو 5 سے 7 ارب ڈالرز کی آمد کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اس طرح کی آمد کا انتظام نہ کیا جا سکا تو معاشی پریشانیاں کئی گنا بڑھ سکتی ہیں۔شہباز شریف کی قیادت میں حکومت کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے اسٹیٹ بینک میں پڑے 3 ارب ڈالرز کے ڈپازٹس کی واپسی کے لیے مملکت سعودی عرب سے متعلق افواہوں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ’انہوں نے نہیں کہا۔ ہم نے ان سے میچورٹی بڑھانے کو کہا ہے۔یہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کی حفاظت کے لیے ایک احتیاطی اقدام ہے‘

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…