پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان

datetime 2  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں محکمہ صحت سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہسپتالوں میں عام آدمی کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی- وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں عام آدمی کے لئے علاج معالجے کے ساتھ دیگر سہولتوں کی فراہمی کو کم سے کم عرصے میں مکمل کیاجائے

اورہسپتالوں میں عام آدمی کو پورا احترام ملنا چاہیے۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور اس حوالے سے جامع پلان مرتب کیا جائے تا کہ مریضوں کو مفت ادویات کی دستیابی میں دشواری کا سامنا نہ کرنے پڑے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے ہسپتالوں میں ٹیکنیکل کیڈر کی خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ اس ضمن میں قواعد و ضو ابط کے مطابق فی الفور ضروری اقدامات کئے جائیں-انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں خراب آلات و مشینری کو فنکشنل کرنے کے لئے ٹائم لائن کے ساتھ پلان مرتب کیا جائے اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں ہیلتھ کارڈ جاری رہے گا۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے انسداد ڈینگی کے لئے ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کی ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔ہسپتالوں میں ادویات کی خریداری کے عمل کو بروقت مکمل کیا جائے۔ادویات کی خریداری کا عمل سو فیصد شفاف ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں علاج معالجے کی فراہم کردہ سہولتوں اور ہیومن ریسورس کو باقاعدہ چیک کیا جائے اور اس ضمن میں باقاعدگی سے رپورٹ مرتب کی جائے- اجلاس میں عام آدمی کو صحت کی معیاری سہولتوں کی فراہمی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا -اراکین پنجاب اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، خلیل طاہر سندھو، عظمی کاردار، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…