منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

عمران خان فرح خان کے ترجمان کا کردار بطریق احسن ادا کررہے ہیں، فیصل کریم کنڈی

datetime 1  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان فرح خان کے ترجمان کا کردار بطریق احسن ادا کررہے ہیں۔اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ایک ایف آئی آر نے رونے پر مجبور کردیا

مگر خان صاحب گھبرانا نہیں،آصف علی زرداری عمران خان کے حواس پر سوار ہوچکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیف الیکشن کمشنر خان صاحب نے خود لگایا مگر جب دیکھا کہ وہ انکے مفادات کا تحفظ نہیں کررہا تو اسکو ناقابل اعتبار قرار دیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کے قریبی افراد کی کرپشن اور بدعنوانیوں سے سارا عالم باخبر ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان آج بھی ملکی اداروں کے خلاف عوام کو اکساتے رہے ہیں جو ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوںنے کہاکہ پریس کانفرنس عمران خان کی شکست اور بوکھلاہٹ کا مشترکہ امتزاج تھا،عمران خان خود پنجاب کو ہرغمال بنا کر لوٹنے والوں کی ترجمانی کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ فرح خان عمران خان کی دکھتی رگ بن چکی ہیں،وقت کے ساتھ ساتھ عمران خان کی متعدد دیگر دکھتی رگیں بھی قوم کے سامنے آئیں گی۔ انہوںنے کہاکہ فرح خان کا دفاع کرکے عمران خان بشری بی بی اور اپنی ذات کی جانب سے کرپشن کی سرپرستی کو چھپانا چاہتے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…