اسلام آباد(این این آئی)الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے کمیشن مخالف بیانات کا نوٹس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پشاور میں ہونے والے ورکرز کنونشن کے خطاب کا ریکارڈ پیمرا سے طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے بیانات کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پر مسلسل جانبداری کے الزامات عائد کرکے ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ گزشتہ روز ورکرز کنونشن سے خطاب میں عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کو (ن) لیگ کا ایجنٹ قرار دیا۔