پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

یوکرین کیخلاف جنگ منطقی انجام تک پہنچائیں گے،روسی صدرڈٹ گئے

datetime 28  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (این این آئی)روسی صدر نے کہاہے کہ اگر کوئی ملک یوکرین کی جنگ میں مداخلت کرنے کی کوشش کرے گا، تو اسے برق رفتاررد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے ایک بار پھر سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں مغربی ممالک کی مداخلت کا برق رفتارفوجی رد عمل سامنے آئے گا۔

روس کے صدر پوٹن نے کہا کہ یوکرین کی مدد کرنے والے وہ ممالک جو یوکرین میں اس کارروائی کے دوران کسی ایک جانب سے مداخلت کرتے ہیں اور روس کے لیے ناقابل قبول اسٹریٹیجک خطرات پیدا کر رہے ہیں، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اس کے رد عمل میں ہمارا جوابی گھونسا برق رفتار ہو گا۔ پوٹن نے سینٹ پیٹرزبرگ میں قانون سازوں کے ساتھ بات چیت میں بیلسٹک میزائلوں اور جوہری ہتھیاروں کا واضح حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے پاس اس کے لیے ایسے تمام تر ساز و سامان اور آلات موجود ہیں جن پر ہمارے علاوہ کوئی دوسرا فخر نہیں کر سکتا۔ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم ان پر بہت فخر یا زیادہ باتیں نہیں کریں گے،ضرورت پڑنے پر ہم ان کا استعمال کریں گے اور میں چاہتا ہوں کہ ہر کوئی اسے اچھی طرح سے جان لے۔ ہم نے اس بارے میں تمام فیصلے پہلے ہی کر لیے ہیں۔پوٹن نے قانون سازوں سے بات چیت میں کہا کہ انہوں نے یوکرین کے خلاف جو خصوصی فوجی آپریشن جاری کر رکھا اسے انجام تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے یوکرین میں جاری جنگ کو بھڑکانے کی ذمہ داری نیٹو ممالک اور ان کے اتحادیوں پر عائد کی۔ان کا کہنا تھاکہ جو ممالک تاریخی طور پر روس پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے ہیں، انہیں ہمارے جیسے خود کفیل اور بڑے ملک کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارا وجود ہی ان کے لیے خطرہ ہے۔ لیکن یہ بعید از حقیقت بات ہے۔ در اصل وہ خود پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…