لندن(آئی این پی ) سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ہتک عزت کی جیت کی رقم خیراتی ادارے شریف ٹرسٹ کو عطیہ کردی جس سے میڈیکل ٹرسٹ میں مستحق غریبوں کا علاج کیا جائے گا۔
اسحاق ڈار کے وکلا نے تصدیق کی کہ ہتک عزت کے مقدمے میں ڈار کی نمائندگی کرنے والی قانونی ٹیم کو قانونی فیس ادا کرنے کے بعد اسحاق ڈار نے ہرجانے کی وصولی شریف ٹرسٹ کو عطیہ کردی۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ انہوں نے شریف ٹرسٹ کو اپنے ہتک عزت کے دعوے کے سلسلے میں ملنے والے ہرجانے کو عطیہ کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ عطیہ ان غریب لوگوں کے علاج کے لیے دیا ہے جو شریف میڈیکل سٹی اسپتال لاہور سے طبی سہولیات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ان کا عملہ شریف ٹرسٹ کے لوگوں سے رابطہ کرے گا کہ مذکورہ عطیہ شریف میڈیکل سٹی اسپتال کے ذریعے صرف مستحق غریب لوگوں کے علاج کے لیے استعمال کیا جائے۔