ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

فرح خان گوگی کاایک اورمالی سکینڈل ،راولپنڈی رنگ روڈمنصوبہ سے پہلے اسکے روٹ پراونے پونے زمین خریدی گئی،روٹ کے اعلان کے بعدوہی زمین ایک ارب روپے میں حکومت پاکستان کو بیچ دی

datetime 28  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فرح خان کا ایک اور مالی سیکنڈل سامنے آگیا، نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کے آغازسے ایک ہفتے قبل 200کنال زمین انتہائی سستے داموں خریدی گئی جسے سیکنڈل آنے کے بعد انتہائی مہنگے داموں بیچا گیا، دستاویزات کے مطابق فرح خان نے راولپنڈی رنگ روڈ سنگم پر چکری اور

روات انٹرچینج پر 200کنال زمین 2کروڑ 60لاکھ میں خریدی گئی جسے سیکنڈل سامنے آنے کے بعد بیچ دیا گیا،کاغذات میں جس زمین کی قیمت 2کروڑ60لاکھ روپے دکھائی گئی اسے ایک ارب روپے میں بیچ دیا گیا، ڈیل ایک کاروباری شخصیت کے فرنٹ میں نے کرائی تھی ۔دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق  فرح اور ان کے شوہر کے پاس کئی لگژری گاڑیاں ہیں۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی انتہائی قریبی دوست فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے پاس دو انتہائی مہنگی پورشے سمیت 19 گاڑیاں ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق فرحت شہزادی عرف فرح خان کے نام پر 12 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں جبکہ ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پر بھی 7 گاڑیاں ہیں۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے اعداد و شمار کے مطابق فرح خان نے مہنگی ترین گاڑی پورشے بوکسٹر ایس 2013ء جبکہ پورشے کیین 2015ء میں خریدی، جس پر 11 لاکھ 80 ہزار روپے رجسٹڑیشن فیس وصول کی گئی۔

سماء ٹی وی کے بیورو چیف لاہور نعیم حنیف کے مطابق فرح خان نے 2019ء میں بھی ایک پورشے کی بکنگ کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے ادا کئے تھے تاہم رقم لینے کے بعد ڈیلر کے ملک سے باہر جانے کی وجہ سے گاڑی ڈیلیور نہیں کی گئی۔ایکسائز ڈیپارمنٹ کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق فرح خان نے 12 میں سے 6 ہیچ بیک گاڑیاں 2018ء سے 2022ء کے دوران خریدیں۔سماء ٹی وی کے تحقیقاتی یونٹ نے انکشاف کیا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں سینیٹ کے کورننگ امیدوار کے طور پر 2021ء میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق فرح خان کی دولت میں عمران خان حکومت کے دوران چار گنا اضافہ ہوا۔

موضوعات:



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…