جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

دعا زہرہ لاہور سے ملی ہے یا نہیں؟ معمہ بن گیا

datetime 25  اپریل‬‮  2022 |

​کراچی (آئی این پی)کراچی سے لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرا لاہور سے ملی ہے یا نہیں؟ ایک معمہ بن گیا ہے۔اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کراچی سے لاپتہ ہونے والی 14 سالہ لڑکی لاہور سے مل گئی ہے اور اس سے لاہور ہی کے رہائشی لڑکے سے نکاح بھی کر لیا ہے۔

یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ دعا زہرہ کو لاہور پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور جلد دعا زہرہ کا ویڈیو بیان بھی جاری کیا جائے گا۔تاہم اب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد خان کا دعا زہرہ کے ملنے کے حوالے سے ایک بیان سامنے آیا ہے۔دعا زہرہ لاہور سے مل گئی، نکاح بھی کر لیا ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کو کراچی پولیس نے لڑکی کا نکاح نامہ فراہم کیا، پولیس نکاح نامے پر ایڈریس سے لڑکی کو تلاش کر رہی ہے۔ڈاکٹر عابد خان کا کہنا ہے کہ دعا زہرہ کے پولیس کو ملنے کی خبروں میں صداقت نہیں ہے، دعا زہرہ کی بازیابی کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔ڈی آئی جی آپریشن کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کراچی پولیس سے مسلسل رابطے میں ہے، ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، لڑکی کو جلد تلا ش کر لیں گے۔دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سندھ سے صوبائی وزیر شہلا رضا نے بھی دعا زہرہ کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی نے دعا زہرہ کے ملنے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ 10 روز قبل دعا زہرہ کراچی کے علاقے ملیر گولڈن ٹاؤن سے لاپتہ ہوئی تھی جس کی تلاش کے لیے پولیس اور ایف آئی اے کی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…