اسلام آ باد (آئی این پی ) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیرمیمن نے دعوی کیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے عارف نقوی کے لیے سوئی سدرن کو بھاری نقصان پہنچایا۔ نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے بشیرمیمن نے بتایا کہ کے الیکٹرک نے عمران خان کی وجہ سے ہی سوئی سدرن کو87 ارب روپے کے واجبات روکے،اگر عمران خان نہ روکتے تو سوئی سدرن کو87ارب روپے مل سکتے تھے۔ بشیرمیمن نے یہ الزام بھی لگایا کہ سابق وزیراعظم نے ایف آئی اے کو کیالیکٹرک کیخلاف کارروائی سے روکا تھا۔ انھوں نے دعوی کیا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ عارف نقوی پی ٹی آئی کے فنانسرہیں،لندن میں گرفتاری پرعارف نقوی نے صدر اور وزیراعظم کے ٹیلی فون نمبر دیئے تھے۔ بشیر میمن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کو عارف نقوی سے21لاکھ ڈالرکی ادائیگی ثابت بھی ہوچکی ہے۔