جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بریکنگ نیوز سینئر بیوروکریٹ احد چیمہ نے ملازمت سے استعفیٰ دیدیا

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)سینئر بیوروکریٹ گریڈ 20کے پی اے ایس افسر احد چیمہ نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سیکرٹریٹ احد چیمہ کو استعفی واپس لینے کے لیے قائل نہیں کر سکا جب کہ وزیراعظم نے ابھی تک احد چیمہ کا استعفی منظور نہیں کیا ۔

احد چیمہ کو متعدد مقدمات میں گرفتار کیا گیا لیکن کچھ ثابت نہ ہو سکا، احد چیمہ کے خاندان کی خواتین کو بھی ہراساں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق احد چیمہ مسلم لیگ ن کے گزشتہ دور میں میٹروبس اور اورنج ٹرین منصوبوں کے روح رواں رہے اور پنجاب میں نجی بجلی گھر لگانے کے منصوبو ں میں بھی احد چیمہ کا کردار رہا۔نیب نے 21 فروری 2018 کو کارروائی کرتے ہوئے احد چیمہ کو گرفتار کیا تھا، ان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثے، آشیانہ اقبال ہائوسنگ سوسائٹی اور ایل ڈی اے سٹی کیس کی تحقیقات کی جارہی تھیں تاہم کوئی ثبوت نہ ملنے کے بعد وہ گذشتہ سال اپریل میں لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت ملنے کے بعد رہا ہوگئے۔ احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں معطل کر دیا تھا، بعد ازاں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے انہیں انکوائری میں لگائے گئے الزامات سے بری کرکے گریڈ 20میں ترقی دے دی تھی۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…