اسلام آباد (این این آئی)سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے 200 سے زائد افرادکوپارلیمنٹ سیکریٹریٹ میں بھرتی کیا اور ترقیاں دیں ، بھرتی کیے گئے افراد کا تعلق سابق اسپیکر کے حلقے سے تھا۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر نے اپنے بہنوئی طاہر قدیم کو گریڈ 17 میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں عارضی بھرتی کرایا اور بعد میں انہیں خلاف قواعد ڈیپوٹیشن پراسلام آباد بلوالیا ، طاہر قدیم کو بعد میں مستقل طورپر قومی اسمبلی میں ضم کردیاگیا۔ذرائع کے مطابق اسد قیصر کی جانب سے 2 اپریل کو خلاف ضابطہ 9 افسران کو پروموشن بھی دی گئی۔ذرائع کے مطابق اسدقیصر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے سے ایک دن پہلے اپنے بہنوئی کو گریڈ 19 میں ترقی دے۔ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی میں یہ تقرریاں نہ ایجنڈے پر تھیں اور نہ ہی اس حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کیا گیا تھا۔
اسد قیصر کی جانب سے خلاف ضابطہ بھرتیوں اور ترقیاں دینے کا انکشاف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی
-
سیف علی خان کا کرینہ کپور کے ساتھ تعلقات میں عدم تحفظ کا انکشاف
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری















































