پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان آنیوالی تمام غیر ملکی ائیرلائنز کو اہم ہدایات جاری

datetime 21  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) پاکستان آنے والی غیر ملکی تمام ائیرلائینز کو اضافی فیول لیکر پاکستان آنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ملکی آئل ریفائنریز کو عالمی مارکیٹ سے کروڈ آئل کی سپلائی میں کمی کے معاملے پر

پاکستان آنے والی غیر ملکی تمام ائیرلائینز کو اضافی فیول لیکر پاکستان آنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔آئل ریفائنریز کی جانب سے کراچی سمیت ملک بھر کے ائیرپورٹس پر طیاروں کے ایدھن کی سپلائی بھی متاثر ہے۔اس سلسلے میں پی ایس او کی ہدایات پر آئل ایجنسیوں اور کنٹریکٹرز نے پی آئی اے سمیت تمام ائیرلائینز کو بذریعہ میل آگاہ کردیا ہے۔ای میل میں کہا گیا ہے کہ کروڈ آئل کی سپلائی میں مشکلات کے باعث جیٹ فیول کی سپلائی چین متاثر ہے، ایدھن کی کمی کے باعث ملکی وغیر ملکی ائیرلائنز سمیت اور ٹیکنیکل پروازوں کے لیے جیٹ فیول کی قلت ہو سکتی ہے۔آئل ریفائنریز مسئلے کے حل کیلیے اقدامات اٹھا رہی ہیں ، مسئلے کے حل میں کچھ وقت درکار ہو گا اور ان روٹس فلائٹس کو فیول کی فراہمی یقنی بنائی جائے گی۔ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل، علامہ اقبال، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، اسلام آباد، اور پشاور ائیرپورٹ پر جیٹ فیول میں کمی کے خدشات ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…