منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان نے غیر ملکی تحفے نہیں پاکستانی کی غیرت بیچی ہے،احسن اقبال

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نارووال(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آئینی اور جمہوری طریقے کار کے مطابق وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹایا گیا ہے، عمران خان کا پونے چار سال کا اقتدار سیاہ ترین دور کے طور پر یاد رکھا جائے گا،ان گزرے پونے چار سالوں میں پاکستانی عوام نے بدترین مہنگائی،بے روزگاری اور بدترین غربت دیکھی،

اسی طرح پاکستان کوسفارتی محاذپر بدترین ناکامیاں دیکھنا پڑیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ وہ منحور دور ہے کے جس میں بھارت کو یہ جرت ہوئی کے وہ مقبوضہ کشمیر پر قبضہ کر لے اور ہماری حکومت خاموش تماشائی بنی رہی،اس دور میں کرپشن کے سکینڈلزاس سطح پر جا چکے ہیں کے پاکستان ایک سال میں عالمی سطح پر کرپشن میں کئی گنا آگے چلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی چھتری کے نیچے مافیا زکو عوام سے لوٹ مار کرنے کی کھلی اجازت دی گئی، یہ تمام مافیاز عمران نیازی کے اے ٹی ایمزتھے۔احسن اقبال نے مزید کہا کے عمران نیازی پاکستان میں اپنی سیاست کے حوالے سے منفرد مقام رکھتے ہیں جو صرف چندہ اکھٹا کرنے کے لیے کی جاتی ہے،سیلاب زدگان کے نام پر پورے ملک سے پکار کے نام سے چندہ اکھٹا کیا گیا جو ملک میں کہیں بھی استعمال نہیں کیا گیا،عمران خان نے ریاست مدینہ کے نام پر جھوٹ بولا اور ریاست شیطانیہ والی کرتوتیں دکھائیں جس کے بعد عوام کو امر بالمعروف کے نام پر بیوقوف بنانے کی کوشش کی جو کامیاب نہ ہوئی تو خوداری برانڈ جاری کردیا،جب خوداری برانڈ ناکام ہوا تو نامنظور کے نام سے ایک نیا برانڈ لانچ کر کے لوگوں کی جیبوں سے پیسے نکلوانے کا کام شروع کردیا گیا۔احسن اقبال نے کہا کہ ان کے خلاف الیکشن کمیشن میں کاروائی شروع ہوئی تو ہائیکورٹ میں چلے جاتے تھے اور اگر وہاں پر کاروائی شروع ہوتی تھی

تو سپریم کورٹ چلے جاتے تھے بالآخر اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو ہدایت کی ہے کے سات سال سے چلنے والے چندے والی فلم کادراپ سین کیا جائے،اب عمران خان کو اپنی سزا نظر آرہی ہے ان کو معلوم ہے کے انہوں نے کروڑوں روپے کے بیرونی فنڈز نہ صرف چھپائے بلکہ غبن بھی کیا، اگر وہ صادق اور امین ہیں تو سات سال سے فارن فنڈنگ کیس میں بھاگنے کیوں کرتے رہے،ان کو اس کا جواب دینا ہو گا کہ بیرون ملک مقیم

پاکستانیوں کے پیسے کہاں ہیں اور الیکشن کمیشن سے کیوں چھپائے۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کے خلاف گھیرا تنگ ہو گیا،انہوں نے غیر ملکی تحفے نہیں پاکستانی کی غیرت بیچی ہے،عمران خان کو اس کابھی جواب دینا ہو گا،آپ کا انکم ٹیکس تین لاکھ سے ایک کروڑ کیسے ہو گیا اس کا بھی جواب دینا ہوگا،کیوں کے جتنا بڑا ڈاکہ عمران خان نے ڈالا ہے کسی نے نہیں ڈالا،عمران خان کی حقیقت عوام کے سامنے آئے گی تو یہ منہ دکھانے کے قابل نہیں

رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ آپ کہتے ہیں رات کو عدالتیں کیوں کھلیں ہیں جو حملے آپ نے آئین پر کئے وہ رہتی دنیا تک لوگوں کے ذہنوں میں رہیں گے،آپ نے اپنی ڈوبتی ہوئی حکومت کو بچانے کے لیے آئین توڑا،رات کو عدالتیں اس لیے کھلیں کیوں کے آپ نے آئین توڑا تھا،آئندہ بھی جب ایسا کوئی کرے گا تو عدالتیں کھلیں گی،آپ دس منٹ کے فرق سے بچ گئے ورنہ آپ کو معلوم ہوجاتا کے پاکستان کا آئین توڑنے کی کیا سزا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…