بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

پرویز الٰہی کی کامیابی کیلئے گورنرہاؤس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کودھمکیاں دئیے جانے کاانکشاف

datetime 17  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )چوہدری پرویز الہٰی کو جتوانے کے لئے گورنرہاؤس پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری اور آئی جی کو انتخابات میں پرویز الہی کو جتوانے کے لئے دباو ڈ النے کا انکشاف ہوا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو جتوانے کے لئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو گورنرہائوس میں بلایا گیا اور

انہیں چوہدری پرویز الہی کی کامیابی کیلئے دھمکیاں دی گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز وزیرِاعلی پنجاب کے انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی، جسے میڈیا کے کیمروں نے عکس بند کرلیا، تاہم اس سے پہلے جو ہوا اس کی اندرونی کہانی اب سامنے آئی ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اور ق لیگ کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ بنوانے کے لئے افسران پر دباؤ ڈالا جاتا رہا، اور انہیں گورنر ہاؤس بلا کر بھی دھمکیاں دی گئیں۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں ہونے والی شدید ہنگامہ آرائی اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری پر تحریک انصاف کے اراکین کے حملے کے بعد وزیراعلیٰ کے انتخاب کا انعقاد ناممکن نظر آرہا تھا، تاہم چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے دبنگ ایکشن کی وجہ سے ممکن ہوا، اور اگر یہ دونوں افسران ایکشن نہ کرتے تو الیکشن کا انعقاد بھی ممکن نہ ہوتا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب نے قانون اور آئین پر عملدرآمد کرکے انتخاب کا انعقاد کروایا۔

تاہم دوسری جانب یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت چیف سیکرٹری اور آئی جی کو انتخابات میں پرویز الہی کو جتوانے کے لئے دباو ڈالتی رہی، یہاں تک کہ ان دونوں افسران کو گورنر ہاوس میں بلا کر پرویز الہی کو جتوانے کے لئے دھمکیاں دی گئیں اور دباؤ ڈالا گیا، لیکن دونوں نے غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کردیا، اور کہا کہ وہ آئین اور قانون سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے انکار کے بعد دونوں افسران کو تبدیل کرکے نئے افسران تعینات کرنے کی سمری بھیجی گئی، تاہم وفاق نے دونوں افسران کو تبدیل نہ کیا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…