بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

پرویزالٰہی ایک سے 2لوگوں کو قتل کروانا چاہتے ہیں ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا گیا

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ پرویزالہی ایک سے 2لوگوں کوقتل کروانا چاہتے ہیں۔ ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ڈپٹی اسپیکرپربہیمانہ تشددکیاگیا، اطلاعات ہیں پرویزالہی ایک سے 2لوگوں کوقتل کروانا

چاہتے ہیں۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ایوان میں آئین کوپامال کیاگیا، چیف جسٹس ہائی کورٹ نوٹس لیں، ہمارے لوگ خاموش کھڑے رہے،ہم نے حملہ نہیں کیا، پرویز الہی اپنے لوگوں کو حملے کرنے کیلئے اشارے کر رہے تھے۔ پرویزالہی انا اور ضد کی وجہ سے دہشت گردی پر اتر آئے ہیں، 15روزمیں یہ لوگ اپنے نمبرز پورے نہیں کرسکے، ہم رات 12 بجے تک یہاں پر موجود ہیں، آج واضح ہوگیاکہ یہ توڑپھوڑکس نے کی تھی۔ پرویزالہی اس کوسیاست رہنیدیں دشمنی میں تبدیل نہ کریں، ڈپٹی اسپیکرپرتشددکرنیوالیاراکین کومستعفی کرنا چاہیے۔عطا تارڑ نے پرویزالہی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پرویزالہی صاحب اس طرح الیکشن لڑے جاتے ہیں نہ جیتے جاتے ہیں، ہمارے ممبر198اور ان کے ممبر167ہیں ، ہم اس خون خرابے سے بچنا چاہتے تھے جو یہ کرانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے اقتدارکی خاطر ہر چیز دائو پر لگا دی ہے، تشدد کرنے والے لوگوں کو ایوان کی کارروائی سے بے دخل کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…