جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

محمد بن سلمان کا وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون

datetime 16  اپریل‬‮  2022 |

​اسلام آباد(این این آئی) سعودی عرب کے ولی عہد، نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے وزیراعظم محمد شہبازشریف کو ٹیلی فون کیا اور انہیں وزیراعظم پاکستان کا منصب سنبھالنے پر پرتپاک مبارک دی۔ سعودی ولی عہد نے وزیراعظم شہبازشریف کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر پْرجوش نیک تمنائوں اور

خیرسگالی کا پیغام دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد کی طرف سے تہنیت پر شکریہ ادا کیا اور سعودی عرب کے ساتھ گہرے مراسم استوار کرتے ہوئے کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انتہائی گرمجوش اور دوستانہ بات چیت کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو اپنی بصیرت افروز قیادت میں سعودی عرب میں حیرت انگیز ترقی اور بہتری کے حصول پر زبردست ہدیہ تبریک پیش کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان استوار برادرانہ تاریخی تعلقات جوگزشتہ سات دہائیوں پر محیط سٹرٹیجک تعلقات کا طرہ امتیاز رہے ہیں، کا حوالہ دیتے ہوئے وزیراعظم نے ان تعلقات کو نئی بلندیوں اور رفعتوں سے ہمکنار کرنے کے اپنی حکومت اور اپنے ذاتی پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے دوطرفہ اور عالمی فورمز کی سطح پر تاریخی حمایت اور مسلسل تعاون پر شکریہ ادا کیا جبکہ سعودی ولی عہد نے یقین دلایا کہ سعودی عرب ہمہ وقت پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہے گا۔ وزیراعظم اور ولی عہد نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو متنوع اور مزید مضبوط بنانے خاص طور پر تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔سعوی ولی عہد نے وزیراعظم کو اپنی اولین فرصت میں سعودی عرب کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ سعودی ولی عہد کی فراخ دلانہ دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے ولی عہد کو پاکستان کا’ سٹیٹ وزٹ ‘کرنے کی دعوت بھی دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…