منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

قریبی دوست ملک نے ایک جیپ دی تھی عمران خان نے وہ بھی بیچ دی, تہلکہ خیز انکشافات

datetime 16  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ٗ آئی این پی)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک قریبی دوست ملک نے ایک جیپ تحفے میں دی تھی وہ بھی غائب نکلی ہے، شاید وہ بھی بیچ دی گئی ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے بیرون

ملکوں سے آنے والے تحائف کی مالیت انتہائی کم لکھوا کر وہ تحائف خریدے اور پھر بیچ دیے۔مبینہ مراسلے سے متعلق سوال پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ غیر ملکی مراسلے کی تحقیقات پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی میں ہی ہو سکتی ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ ریکارڈ سرکار کا ریکارڈ ہے، تحفہ ملتا ہے جمع ہوتا ہے ،خریدنا ہواس کی قیمت لگتی ہے جوخزاے میں جمع ہوتی ہے، آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے خریدتے تو کیس نہ بنتا۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے احسن اقبال کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو نہیں مل رہا تو ایسے احمقانہ الزامات لگا رہے ہیں جن کا نہ سر ہے پیر۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ریکارڈ سرکار کا ریکارڈ ہے، تحفہ ملتا ہے جمع ہوتا ہے ،خریدنا ہواس کی قیمت لگتی ہے جوخزاے میں جمع ہوتی ہے، آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے خریدتے تو کیس نہ بنتا۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…