سرکاری ملازمین نے وزیراعظم شہبازشریف کے پہلے ہی فیصلے کیخلاف بغاوت کردی

14  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد (آئی این پی)ملک کے نئے وزیراعظم نے آتے ہی اہم فیصلے کئے جس سے کچھ طبقات میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی جبکہ ملازمین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا۔ سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات بھی ختم کرنے پر ملازمین

نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے دفاتر میں ہفتے میں 6 دن کام کرنے کا حکم پر ملازمین ناخوش ہیں۔وفاقی سرکاری ملازمین نے آج جمعرات سے احتجاج کا اعلان کردیا۔ملازمین آج  وزارتِ خزانہ کے سامنے بھرپور احتجاج کریں گے۔ احتجاج میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز کے ملازمین کو شرکت کی ہدایت کردی گئی۔وفاقی سرکاری ملازمین کی تمام تنظیموں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔اجلاس بلانے کا فیصلہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کیا۔اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ سازی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتے میں 2 سرکاری تعطیلات بھی ختم کر دیں۔ شہبازشریف کا کہنا تھا کہ کمر ہمت کس لیں، عوام کی خدمت کے لئے آئے ہیں، ایک لمحہ مزید ضائع نہیں کرنا، ایمان داری، شفافیت، مستعدی، انتھک محنت ہمارے راہنما اصول ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے کے بعد سرکاری دفاتر10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔ سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…