منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس سمیت 5 وزراء کو برطرف کر دیا

datetime 14  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن )وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے قانون ساز اسمبلی میں ہونے والی مبینہ سازش کیخلاف بڑا ایکشن لیتے ہوئے پانچ وزرا کو برطرف کر دیا گیا نوٹیفیکیشن جاری۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر نے عبوری

آئین 1974 کے آرٹیکل 14 (3) کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوتے ہوئے پانچ ممبران قانون ساز اسمبلی کو آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے فوری طور پر ہٹا دیا جانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے مطابق پانچ وزرائ جن میں سردار تنویر الیاس، سینئر ترین وزیر/وزیر، فزیکل منصوبہ بندی اور رہائش اور سیاحت ، عبدالماجد خان، وزیر خزانہ،خواجہ فاروق احمد، وزیر، لوکل گورنمنٹ اور دیہیترقی ، علی شان سونی، وزیر خوراک اور اکبر ابراہیم شامل ہیں سب کو برطرف کر دیا گیا ہے وزیر اعظم ہاوس سے جاری کردا نوٹیفیکیشن کے مطابق وزرائ کو مس کنڈکٹ ، بد عنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے کابینہ سے نکالا گیا ہے واضع رہے بارہ اپریل کو آزاد کشمیر میں حکمران جماعت کے 25 ممبران قانون ساز اسمبلی کے دستخط سے وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی تھی جس کے بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر چئیرمین تحریک انصاف و سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے پاس پہنچے تھے جہاں انہوں نے اپنے خلاف ہونے والی سازش اور لین دین کے متعلق سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی مشکوک سرگرمیوں سے بھی آگاہ کیا تھا جس پر عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے مرکزی رہنماء تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو اس متعلق تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…