جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کے لئے شیروانی کون لایا؟ ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نوجوان کو سامنے لے آئے

datetime 12  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( این این آئی)نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کی شیروانی کے چرچے تو ان کے عہدہ سنبھالنے سے کافی پہلے ہی زبان زدِ عام و خاص تھے۔پیر کے روز انہوں نے ایوانِ صدر میں منعقدہ حلف برداری کی تقریب میں روائتی شیروانی زیب تن کر کے ملک کے 23 ویں وزیراعظم کے عہدے کا حلف لیا۔ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد خان مزاری ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں اس

نوجوان کو سامنے لائے جو نومنتخب وزیراعظم کے لیے ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر پہنچے تھے۔مسلم لیگ (ن)کے سرگرم کارکن ازان بٹ وہ نوجوان تھا جو ایوانِ صدر نومنتخب وزیراعظم کے لیے شیروانی لے کر پہنچے تھے۔دوسر محمد خان مزاری نے اپنے ٹوئٹ میں ازان بٹ کو فالو کرنے کی درخواست کی اور کہا کہ یہ تھا وہ کیوٹ بوائے جو ایوانِ صدر میں شیروانی لے کر آیا تھا۔ازان بٹ کے ٹوئٹر اکائونٹ پر سرسری نگاہ ڈالی جائے تو ان کے اکائونٹ پر (ن)لیگ سے متعلق ہی ٹوئٹس اور ری ٹوئٹس دکھائی دیتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی ہینڈ سم وزیر اعظم قرار دیدیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی، کامیڈین و میزبان شفاعت علی کی جانب سے ٹوئٹر پر وزیر اعظم شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ”ہینڈسم تو یہ بھی ہے”۔شفاعت علی کا وزیر اعظم شہباز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیںہینڈسم قرار دینا ہی تھا کہ انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی اس پوسٹ کی تائید میں لائن لگ گئی ہے۔دوسری جانب مریم نواز نے بھی اس پوسٹ کو پسند کیا ہے اور شفاعت علی سے ایک مطالبہ کر ڈالا ہے۔مریم نواز نے اس پوسٹ کے کمنٹ میں شفاعت علی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس خوشی میں آپ سے پر زور مطالبہ ہے کہ اِن کے اعزاز میں ایک ویڈیو بنا کر کے بھی پوسٹ کی جائے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…