منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لیگی رہنما نے مریم نواز کو تحفے میں سونے کا تاج دے دیا

datetime 10  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، ٹوکیو (مانیٹرنگ،این این آئی) اپوزیشن جماعتیں تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہو کر عمران خان کو وزارتِ اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے میں کامیاب ہو گئی ہیں، اس موقع پر ن لیگ یوتھ ونگ جاپان کے سابق صدر علی کلیار نے مریم نواز اور حمزہ شہباز سے ملاقات کی، انہوں نے دونوں کو سونے سے بنا ہوا تاج پیش کیا جس پر شیر کا نشان موجود ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر جاپان میں مسلم لیگ ن کی جانب سے جشن منایا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے مسلم لیگ ن جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس کی رہائش گاہ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری عنصر گجر سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور رہنما موجود تھے اور رات گئے تک براہ راست نشریات دیکھی جاتی رہیں اور جیسے ہی عدم اعتمام تحریک کی کامیابی کا اعلان ہوا تو پاکستان اور میاں نواز شریف کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔اس موقع پر ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا کہ ساڑھے تین سال بعد عوام کو سکھ کا سانس لینا نصیب ہوگا اور میاں شہباز شریف کی وزارت عظمی میں پاکستان ایک بار پھر ترقی کا سفر طے کرے گا جبکہ اس وقت قوم کو ملک کی تباہ حال معیشت کی بہتری کے لیے فوری طور پر اسحق ڈار جیسے وزیر خزانہ کی ضرورت ہے تاکہ ملک کی گرتی ہوئی معیشت کو سنبھالا دیا جاسکے اور پاکستان کو دوبارہ ترقی کی ڈگر پر ڈالا جاسکے۔اس موقع پر ملک یونس نے امید ظاہر کی کہ موجودہ حکومت انتقام کے بجائے ملک کی معیشت کو ٹھیک کرنے پر توجہ مرکوز کرے گی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…