پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میں نے کبھی سرکاری کام میں مداخلت نہیں کی، فرح خان کھل کر سامنے آ گئیں

datetime 9  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د(این این آئی)خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان نے اپنے اوپر عائد کرپشن کے الزامات کی تردید کردی۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں فرح خان نے خود پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے بات کی۔فرح خان نے کہا کہ میں اپنے

اور اپنے خاندان سے متعلق افواہوں اور الزامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، میں نے کبھی سرکاری کام میں مداخلت نہیں کی۔فرح خان نے واضح کیا کہ میرے کردار پر کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں، میرے بزنس کے بارے میں میرے شوہرپہلے وضاحت دے چکے ہیں جن لوگوں کا مجھ سے تعلق ہے وہ بھی ان الزامات کو مسترد کرچکے ہیں۔انہوں نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ میری فیملی ان الزامات کے باعث مسلسل پریشانی اور تکلیف کا شکار ہے، برائے مہربانی جھوٹی افواہیں پھیلانا بند کریں۔گزشتہ دنوں فرح خان کا لگڑری بیگ اور جوتے بھی سوشل میڈیا پر زیر بحث رہے جبکہ فرح خان کی کرپشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منحرف رہنما عبدالعلیم خان نے کئی دعوے کیے ہیں۔علیم خان نے دعویٰ کیا کہ وہ پنجاب میں سرکاری افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ پر اثر انداز ہوتی تھیں اور اس سارے کام کے کروڑوں روپے وصول کیے جاتے تھے۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…