ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان پر اراضی پر قبضے کا مقدمہ سامنے آ گیا

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی)خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان پر اراضی پر قبضے کا مقدمہ سامنے آ گیا، ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق فرحت شہزادی عرف فرح خان کے خلاف اراضی پر قبضے کا سول عدالت گوجرانوالہ میں مقدمہ زیر سماعت ہے، مدعی حارث میراں نے فرحت شہزادی عرف فرح خان کے خلاف کیس دائر کیا ہوا ہے،

مدعی کا کہنا ہے کہ فرح خان نے ان کی اراضی پر قبضہ کرکے اپنی ہاؤسنگ سوسائٹی کا این او سی حاصل کیا، واضح رہے کہ فرح خان نے چندا قلعہ کے قریب واقع سوسائٹی کا این او سی 2021ء میں حاصل کیا تھا، حارث میراں کے مطابق فرح خان گزشتہ تین سال میں ایک بار بھی عدالت پیش نہیں ہوئی، 19 اپریل کو دوبارہ سماعت ہے، حارث میراں کے مطابق میری دس ایکڑ اراضی ہے جس پر قبضہ کیا گیا ہے اس کی قیمت پچیس کروڑ ہے۔ مدعی حارث میراں فرح خان کے شوہر احسن گجر کے چچا زاد بھائی ہیں۔ جواب میں فرح خان نے ان الزامات کی تردید کی ہے، دوسری جانب خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرح خان کے بارے میں مزید ا نکشافات سامنے آئے جس کے مطابق فرح خان ا ور ان کے خاوند کے نام پر 19گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ کیمطابق فرح خان ا ور ان کے خاوند کے نام پر 19گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن میں دو مہنگی ترین پورشے کاریں بھی شامل ہیں۔محکمہ ایکسائز کے ریکارڈ کے مطابق فرحت شہزادی المعروف فرح خان کے نام پر دو پورشے سمیت 12 گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں،ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے نام پر 7 مقامی گاڑیاں ہیں۔ریکارڈ کیمطابق فرح خان کی پورشے گاڑیاں 2013 اور 2015 میں خریدی گئیں، محکمہ ایکسائز نے دونوں گاڑیوں پر 11 لاکھ 81 ہزار رجسٹریشن فیس وصول کی۔فرح خان نے 2019 میں بھی پورشے کار بک کرانے کیلئے 3 کروڑ 60 لاکھ دئیے تھے۔ذرائع کے مطابق ڈیفنس میں فرح خان کا گھر بھی ان کے نام ہے جس کی مالیت 22 سے 25 کروڑ روپے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…