منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

بشریٰ بی بی کی مبینہ سفارش پر فرح خان کے گائوں کے لئے کروڑوں کے فنڈز جاری کرنے کا انکشاف

datetime 8  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نگران وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی سہیلی فرح خان کا گائوں گھنگ ایک سپیشل گائوں کے طور

پر سامنے آیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایوان وزیراعلیٰ پنجاب نے سابقہ خاتون اوّل کی مبینہ سفارش پر اس گائوں کے لئے 11 کروڑ 95 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے جو پنجاب کے گائوں میں سب سے زیادہ فنڈ لینے والا گائوں شمار کیا جاتا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان سے دبئی فرار ہونے والی فرح خان جو خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی سہیلی ہے کی سفارش پر پنجاب حکومت گزشتہ 3 سال کے دوران صرف شیخوپورہ کے لئے 45 ارب روپے جاری کرچکی ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 11 کروڑ 90 لاکھ روپے کی لاگت سے گھنگ گائوں میں فیملی پارک کی تعمیر سیوریج کے نظام کی بحالی اور سڑکوں کی تعمیر سمیت دوسرے منصوبہ جات کو شامل کیا گیا ہے۔ جاری کئے گئے فنڈز سے گائوں میں ایک سٹیڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فرح خان نے اپنی سہیلی کے اختیارات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کروڑوں روپے کے ٹھیکے اپنے من پسند افراد کو بھی جاری کئے تھے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…