مولانا قومی اسمبلی فلور پر اپنے والد سے کیا گیا سلوک یاد رکھیں انکے والد کو ۔۔۔چوہدری شجاعت نے فضل الرحمن کوبڑا مشورہ دیدیا

  جمعرات‬‮ 7 اپریل‬‮ 2022  |  17:00

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ق )کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کو جارحانہ انداز میں پیش کیا، وہ قومی اسمبلی فلور پر اپنے والد سے کیا گیا سلوک یاد رکھیں، ان کے والد کو سیڑھیوں پر گھسیٹا گیا تھا۔ ایک بیان میں

چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ اس واقعے میں مفتی محمود زخمی بھی ہوئے تھے، اس طرح کا کوئی واقعہ پنجاب اسمبلی میں پیش نہیں آیا، پنجاب اسمبلی میں جو ہوا اسمبلیوں میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں، ایسے واقعات کو حل کرنے کا طریقہ بھی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے ممبران نے اسمبلی کے اندر قیمتی اشیا کو تباہ و برباد کردیا گیا ہے، جب تک ہال کی مرمت نہیں کی جاتی ایوان اجلاس کرنے کے قابل نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پانچ مرتبہ اسمبلی ممبر رہا، واقعات ہوجاتے ہیں یہ تو معمولی بات ہے، ممبران کو اپنے لیڈروں کی اس حد تک جاکر اطاعت نہیں کرنی چاہیے، لیڈر اپنے مقصد کیلئے ان سے دوسرے ممبران کو گالیاں دلواتے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نوجوان ارکان اسمبلی ضمیر کے مطابق فیصلہ کریں۔خیال رہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہا تھا کہ عمران خان نے ملک کے اندر آئینی بحران پیدا کردیا ہے، تحریک انصاف کے نوجوانوں کو بھڑکایا جارہا ہے، آئمہ اور خطبا اپنے خطبوں میں عمران خان کی آئین شکنی پر بات کریں۔



موضوعات:

زیرو پوائنٹ

ڈیجیٹل فاسٹنگ

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎

مجھے تیسرے دن ان کا فون آیا‘ وہ شرمندہ تھے اور بار بار معذرت کر رہے تھے‘ میں نے عرض کیا‘ میں حیران تھا آپ نے کبھی رنگ بیک میں تاخیر نہیں کی‘ میں نے کال کی‘ آدھ گھنٹے میں آپ کا جواب آ گیا‘ ہمارے تعلقات میں پہلی بار میں نے آپ کو آٹھ فون کیے اور آپ کا ....مزید پڑھئے‎