اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ملکی سیاسی صورتحال پر نواز شریف کا کارکنوں کیلئے خاص پیغام

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔ نواز شریف نے گزشتہ روز پارٹی عہدیداروں کے اجلاس سے آن لائن خطاب کیا۔دوران خطاب نواز شریف نے

کارکنوں کو ہدایت کی کہ آئین کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے مسلم لیگی عہدیداروں اور کارکنوں کو باہر آنا چاہیے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آئین کی بالادستی کے لیے کارکنان اپنا رول ادا کریں۔ ملک اہم موڑ پر کھڑا ہے، ہماری غفلت اور سستی سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے، یہ آئین کے تحفظ اور جمہوریت کی بقا کا معاملہ ہے، آپ اس کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان ایبسلوٹلی فراڈ ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں اہم سماعت ہے اور امید کرتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ اس کیس پر جلد فیصلہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ زندگی کا ہر شعبہ جام ہو گیا ہے اور عمران نیازی نے پاکستان کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا۔ ہٹلر نازی تھا اور یہ عمران نیازی ہیں۔ انہوں نے آئین کا خاتمہ کر کے خود کو مسلط کیا۔ عمران نیازی نے 3 اپریل کو آئین کو سبوتاڑ کیا۔ انہوں نے کہا نے کہا کہ غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں غربت اور بے روزگاری ہے۔ پاکستان کو بچانے کے لیے شفاف انتخابات کو یقینی بنانا ہو گا اور پارلیمان کی عظمت کو بحال کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ نیازی اور ان کے حواریوں نے 187 اراکین کو غدار کہا جبکہ ڈپٹی اسپیکر نے غیرآئینی فیصلہ دے کر نیازی کو اسٹے آرڈر دینے کی کوشش کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…