منگل‬‮ ، 25 جون‬‮ 2024 

فرح خان دبئی ہیں یا لاہور میں؟ دبئی جانے کی خبروں کے بعد فرح خان کی پہلی انسٹا سٹوری نے سب کو حیرانی میں مبتلا کر دیا

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)دبئی جانے کی خبروں کے بعد فرح خان کی پہلی انسٹا اسٹوری پر ، سوس ،چائے اور سلاد کی تصاویر شیئر کر دی گئی ، ریسٹو رنٹ کی لوکیشن لاہور کی ہے ۔ گزشتہ چند دنوں کی تفصیلات کے مطابق فرح خان دبئی روانہ ہو چکی ہیں تاہم حال ہی میں ان کے نام سے

منسوب انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری پوسٹ کی گئی ہے جس نے اس سوال کو جنم دیا کہ کیا فرح واقعی دبئی میں ہیں؟چند گھنٹے قبل اس اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں چائے اور سلاد دکھائی دے رہی ہے اور ساتھ ہی کچھ سوس وغیرہ موجود ہیں۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس تصویر پر جس ریسٹورنٹ کی لوکیشن کا بتایا گیا ہے وہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں قائم ہے، اسٹوری پر ڈالی گئی لوکیشن نے اس سوال کو جنم دیا کہ کیا واقعی فرح خان اس وقت لاہور میں ہیں یا انہوں نے کوئی پْرانی تصویر اس لوکیشن کے ساتھ شیئر کی ہے۔فرح خان کی کرپشن کے حوالے سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان عبدالعلیم خان نے کئی دعوے کیے ہیں، فرح خان کے مہنگے لگڑری برانڈڈ جوتوں کی بات ہو یا ہینڈ بیگ کا معاملہ، سب کی ہی توجہ اس جانب ہے اور فرح خان کی کرپشن نے ہر جانب ہل چل مچا دی ہے، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا۔2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021 تک 97 کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…