منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان دور حکومت میں فرح خان کی دولت میں چار گنا اضافہ،بڑے شواہد مل گئے ،چشم کشا انکشافات

datetime 7  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان کی دولت میں عمران خان کے دور حکومت میں چار گنا اضافہ ہوا۔ 2017 میں ان کی جانب سے ظاہر کی گئی مجموعی دولت 23 کروڑ 16 لاکھ روپے تھی جو کہ 2021تک 97کروڑ 10لاکھ روپے تک پہنچ چکی تھی۔ روزنامہ جنگ میں فخر درانی کی شائع خبر کے مطابق

فرحت شہزادی جو کہ فرح گجر اور فرح خان کے نام سے بھی معروف ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کی تقریب بھی فرحت شہزادی کے گھر منعقد ہوئی تھی۔ اپوزیشن رہنمائوں اور عمران خان کے قریبی ساتھی علیم خان نے فرح خان پر سنگین کرپشن کے الزامات عائد کیے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ پنجاب میں ہر تقرری و تبادلے پر فرح خان لاکھوں روپے وصول کرتی تھی۔  تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ عمران خان کے عثمان بزدار کو صوبہ پنجاب کا وزیراعلیٰ بنانے کے بعد سے فرح خان کی دولت میں نمایاں اضافہ ہوا۔ اس دوران فرح نے مختلف شہروں میں متعدد جائدادیں خریدیں اور مختلف کاروباری شعبوں میں لاکھوں روپے کی سرمایہ کاری کی۔ دستاویزات کے مطابق، فرح خان نے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے 2019 میں ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے بھی فائدہ اٹھایا اور ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2019 کے تحت 32 کروڑ 80 لاکھ روپے کے اثاثے ظاہر کیے۔  فرحت شہزادی سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

اس نمائندے نے ان کے شوہر احسن اقبال جمیل سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی اور انہیں واٹس ایپ پر پیغامات بھی بھیجے ، لیکن ان سے بھی رابطہ نہ ہوسکا۔ دستاویزات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ فرح خان نے لاہور اور اسلام آباد میں کچھ لگژری جائدادیں بھی خریدیں ان میں اسلام آباد کے ایک پوش علاقے میں ولا بھی شامل ہے۔

دستاویزات کے مطابق فرح خان نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف۔7/2 میں 933 اسکوائر گز کا مکان ظاہر کیا ہے جو کہ انہوں نے 19 کروڑ 50 لاکھ روپے میں خریدا۔ ٹیکس سال 2018 میں انہوں نے کچھ فائل نہیں کیا۔ لیکن عثمان بزدار کے بطور وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے ایک سال کے اندر فرح خان کے اثاثوں میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ پاکستان میں فرح خان کے مجموعی اثاثے 699137839 روپے اور 15749479 روپے پاکستان سے باہر جو کہ یو اے ای میں ایک فلیٹ کی صورت میں تھے۔

اس طرح پاکستان اور پاکستان سے باہر ان کے مجموعی اثاثے 714887318 روپے تھے۔ جب کہ ٹیکس سال 2020 میں فرح خان کے مجموعی اثاثے 740300166 روپے تک پہنچ گئے۔ دستاویزات میں مزید ظاہر ہوتا ہے کہ ٹیکس سال 2021 میں فرح کے مجموعی اثاثے 971869187 روپے ہوگئے۔ فرح خان کے پاکستان اور پاکستان سے باہر جائدادوں اور سرمایہ کاری کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

ٹیکس سال 2017 میں مجموعی اثاثوں کی مالیت 231635297 روپے، جس میں ایک غیرکاروباری جائداد کی مالیت 145453979 روپے، ایک جائداد 24000000 روپے، یو اے ای میں فلیٹ 10449479 روپے، لاہور کا مکان 67475870 روپے، لاہور کا پلاٹ 43528630 روپے، کاروباری اثاثہ 60706348 روپے، غوثیہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی مد میں 28889348 روپے، جب کہ شوہر سے ملنے والے تحفے کی مالیت 29827000 روپے۔ جب کہ انہوں نے غیرملکی ترسیلات کی مد میں 4190400 روپے اور بطور تحفہ 61428630 روپے بطور تحفہ 2017 میں وصول کیے۔

فرح خان نے ٹیکس سال 2018 میں کوئی ریٹرنز فائل نہیں کیے۔ ٹیکس سال 2019 میں فرح خان کے غیر کاروباری اثاثے کی مالیت 147004500 روپے، لاہور کی ایک جائداد کی مالیت 24000000 روپے، لاہور میں ہی ایک اور جائداد کی مالیت 43528630 روپے، بحریہ ٹائون لاہور میں ایک دکان کی مالیت 12000000 روپے، کاروباری اثاثوں کی مالیت 116697493 روپے، شوہر کی طرح سے کاروباری تحفے کی مالیت 29827000 روپے، براق انٹرپرائزز کے کاروباری اثاثے کی مالیت 30000000 روپے، غوثیہ بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی مالیت 49338393 روپے، سرمایہ کاری کی مالیت 392276079

روپے اور زرعی اثاثے کی مالیت 328785000 روپے ہے۔ ٹیکس سال 2020 میں فرح خان کے اثاثوں کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ غیرکاروباری اثاثے کی مالیت 551094500 روپے، لاہور کے مکان کی مالیت 67475870 روپے، ایک اور مکان کی مالیت 24000000 روپے، ڈی ایچ اے لاہور کے ایک اور مکان کی مالیت 43528630 روپے، بحریہ ٹائون لاہور میں دکان کی مالیت 12000000 روپے، ڈی ایچ اے لاہور کے ایک اور مکان کی مالیت 26500000 روپے، ایک اور مکان کی مالیت 94594000، جب کہ ایک پلاٹ کی مالیت 197996000 روپے، بحریہ ٹائون اسلام آباد کی ایک جائداد کی مالیت 25000000 روپے، دوسری کی 60000000 روپے، کاروباری آمدنی 79829172 روپے، براق انٹرپرزئزز کی مالیت 30000000 روپے ہے۔

ٹیکس سال 2021 میں فرح خان کے اثاثوں کی تفصیلات اس طرح سے ہیں۔ ایک جائداد کی مالیت 746094500 روپے، ڈی ایچ اے لاہور کے ایک مکان کی مالیت 67475870 روپے، دوسرے کی مالیت 24000000 روپے، تیسرے کی مالیت 43528630 روپے، بحریہ ٹائون لاہور میں ایک دکان کی مالیت 12000000 روپے، ڈی ایچ اے لاہور کے ایک مکان کی مالیت 26500000 روپے، دوسرے کی 94594000 روپے، پلاٹ کی مالیت 197996000 روپے، بحریہ ٹائون کی ایک جائداد کی مالیت 60000000 روپے، اسلام آباد کے ایک مکان کی مالیت 195000000 روپے، بحریہ ٹائون اسلام آباد کے ایک مکان کی مالیت 25000000 روپے، کاروباری منافع کی مالیت 62464858 روپے، براق انٹرپرائزز کے کاروباری اثاثے کی مالیت 30000000 روپے تھی۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…