جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جس طرح3 نومبر کو جنرل مشرف نے ایمرجنسی لگائی تھی سب کچھ وہی ہو رہا ہے،احسن اقبال

datetime 6  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ جس طرح3 نومبر کو جنرل مشرف نے ایمرجنسی لگائی تھی سب کچھ وہی ہو رہا ہے،عمران نیازی نے 3 اپریل 2022 کو اپنی کرسی بچانے کے لیے پاکستان کے آئین کو ذبح کر دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں سویلین مارشل لاء نافذ کر دیا گیا،پاکستان کے آئین کو عمران نیازی اور اسکے ساتھیوں نے پامال کیا۔

انہوں نے کہاکہ 3 نومبر کو جنرل مشرف نے ایمرجنسی لگائی تھی سب کچھ وہی ہو رہا ہے،عمران نیازی نے 3 اپریل 2022 کو اپنی کرسی بچانے کیلئے پاکستان کے آئین کو ذبح کر دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آئین ریاست کی بنیاد ہوتا ہے وہ شہریوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے،آئین کو روندنے کے بعد ریاست کھوکھلی ہو جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ عمران نیازی بہانہ بنا رہا ہے ،فارن فنڈنگ کیس میں نیازی کی چوری پکڑی جا چکی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پوری دنیا میں امریکہ کے اندر قوانین کی خلاف ورزی کر کے منی لانڈرنگ کی،عمران نیازی امریکہ میں دو تحقیقات کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ غیر قانونی ذرائع سے فنڈنگ کیس میں عمران نیازی انڈر انویسٹی گیشن ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کو عارف نقوی کی سزا میں بھی تحقیقات کا سامنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے جان بچانے کیلئے پورے پاکستان کی خارجہ پالیسی کو دائو پر لگا دیا۔ انہوںنے کہاہک عمران نے غیر قانونی فنڈنگ سے فرار حاصل کرنے کے لیے امریکہ کے تعلقات کو دئوپر لگا دیا۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کو اتحادی چھوڑ جاتے ہیں تو اسے سازش نظر آنے لگتی ہے،دنیا میں خودمختاری کا مطلب مضبوط معیشت ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی نے چین کو سی پیک منصوبہ پر الزام لگا کے اسے ناراض کر دیا ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کا اکنامک پارٹنر امریکہ ہے جو ایکسپورٹ پارٹنر ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے فارن فنڈنگ احتساب سے بچنے کیلئے امریکہ سے تعلقات خراب کروا دئیے ۔ انہوںنے کہاکہ خلیجی ممالک سے بھی عمران نیازی نے تعلقات خراب کر دئیے ،خلیجی ممالک سے ملنے والے تحائف عمران نیازی نے فروخت کر دئیے ،عمران نیازی پاکستان کے لیے شرم کا باعث بن چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…