بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ہماری سپریم کورٹ بھی نیوٹرل نہیں یہی وجہ ہے کہ۔۔۔جاوید ہاشمی نے بڑا بیان داغ دیا

datetime 5  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان، لاہور (آئی این پی ) مسلم لیگ ن کے رہنما مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ہماری سپریم کورٹ بھی نیوٹرل نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ سپریم کورٹ فیصلہ کرے گی کہ کیا کرنا ہے، سپریم کورٹ کے پاس آئینی راستے کے علاوہ کوئی راستہ

نہیں ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ وہ شخص کیسے اسمبلی توڑ سکتا ہے جو یہ اختیار کھو چکا ہے، وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد دائر ہو جائے تو اس کے پاس کوئی اختیارات نہیں رہتے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، ملک میں نیوٹرل کوئی بھی نہیں ، نہ ہمارے وہ لوگ نیوٹرل ہیں اور نہ یہ لوگ نیوٹرل ہیں۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ ہماری سپریم کورٹ بھی نیوٹرل نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں مشکلات بڑہتی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ آئین کی پاسداری کی جائے گی۔دوسری جانب مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہناہے کہ چاہے پارلیمنٹ ہویاکوئی شخصیت،کوئی بھی آئین سے بالاحکم جاری نہیں کرسکتا‘کوئی بھی آئین پاکستان سے بالانہیں اور پارلیمنٹ کوئی بھی قانون آئین سے مبرا نہیں بناسکتی‘ سب آئین کے تابع ہیں اور آئین سب سے سپریم ہے۔ اپنے جاری ایک بیان میں مسلم لیگ (ق) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ چاہے پارلیمنٹ ہویاکوئی شخصیت،کوئی بھی آئین سے بالاحکم جاری نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی آئین پاکستان سے بالانہیں اور پارلیمنٹ کوئی بھی قانون آئین سے مبرا نہیں بناسکتی، سب آئین کیتابع ہیں اور آئین سب سے سپریم ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…