لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ سنچری بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگئے، انہوں نے محمد یوسف کو پیچھے چھوڑ دیا۔گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابر اعظم نے 105 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے
کیریئر کی 16ویں سنچری اسکور کی۔ وہ محمد یوسف کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے والے پلیئرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر اٰگئے۔خیال رہے کہ لیجنڈری سعید انور 20 سنچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ انہیں کرکٹ سے علیحدہ ہوئے تقریباً 19 سال کا عرصہ گزرچکا ہے۔ ریکارڈ ساز بلے باز محمد یوسف نے ون ڈے فارمیٹ میں 15 سنچریاں اسکور کی تھیں۔بابر اعظم نے 84ویں اننگز میں 16ویں سنچری اسکور کی۔ یوں وہ کم سے کم اننگز میں 16 سنچری بنانے والے پلیئر بھی بن گئے۔بطور کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے ریکارڈ کو مزید بڑھادیا، اب وہ پانچ سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی کپتان بھی بن گئے۔بابر اعظم کیریئر میں سنچریوں کی سب سے زیادہ اوسط کی فہرست میں بھی پہلے نمبر پر آگئے۔ان کے کیریئر میں سنچریوں کی اوسط 19.04 ہے جو کم از کم 30 اننگز بیٹنگ کرنے والے تمام بیٹرز میں سب سے بہترین ہے۔