جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

عمران نیازی نے ملک اور آئین کے خلاف کھلی بغاوت کی ہے ، سزا آئین کے آرٹیکل 6 میں درج ہے، متحدہ اپوزیشن

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)متحدہ اپوزیشن نے کہاہے کہ عمران نیازی نے ملک اور آئین کے خلاف کھلی بغاوت(Coup) کی ہے جس کی سزا آئین کے آرٹیکل 6 میں درج ہے، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے صورتحال کا نوٹس لینے کا اقدام قابل تحسین ہے ،امید ہے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی ، آئین شکنی کے اقدامات سے پیدا ہونے والے بحران پر ایک منصفانہ،

عادلانہ اور دستور کی روشنی میں فیصلہ صادر فرمائیگی، آئین شکنی اور قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پرغیرقانونی وغیردستوری حکومتی اقدامات پر سماعت عدالت عظمی کا فل کورٹ سنے۔اتوار کو جاری مشترکہ اعلامیہ کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک اور آئین کے خلاف کھلی بغاوت(Coup) کی ہے جس کی سزا آئین کے آرٹیکل 6 میں درج ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران نیازی کی اس بغاوت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوںنے کہاک ملک کی تاریخ کاسیاہ ترین دن ہے جس میں آئین، جمہوریت ، قانون اور سیاسی اخلاقیات کے خلاف بغاوت کی گئی ہے۔ متحدہ اپوزیشن نے کہا کہ سپیکر سمیت تمام حکومتی ٹولے کے غیرآئینی وغیرپارلیمانی اقدامات اور رویوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور انہیں آئین شکن قرار دیتے ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ ایوان کے اندر متحدہ اپوزیشن اپنی واضح اکثریت ثابت کرچکی ہے جبکہ یہ بھی بلاشک وشبہ عیاں ہوچکا ہے کہ اپوزیشن کے پاس ایوان کے ارکان کی واضح اکثریت ہے۔ اعلامیہ میں کہاگیاکہ متحدہ اپوزیشن آئین ، عوام اور جمہوریت کا ساتھ دینے والے تمام باضمیر اور آئین وعوام دوست ارکان کا شکریہ ادا کرتی ہے،ان کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ بیان میں کہاگیا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے صورتحال کا نوٹس لینے کے اقدام کی تحسین کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک وقوم کو درپیش سنگین آئینی بحران کے پیش نظر چیف جسٹس اور ان کے برادر ججز کی طرف سے فوری کارروائی اور مختصر حکم کے اجراء کا خیرمقدم کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن اور پاکستان کے بائیس کروڑ عوام پرامید ہیں کہ پاکستان کی اعلی عدلیہ آئین کے ساتھ کھڑی ہوگی اور آئین شکنی کے اقدامات سے پیدا ہونے والے بحران پر ایک منصفانہ، عادلانہ اور دستور کی روشنی میں فیصلہ صادر فرمائے گی۔ متحدہ اپوزیشن نے مطالبہ کیا کہ آئین شکنی اور آج کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پرغیرقانونی وغیردستوری حکومتی اقدامات پر سماعت عدالت عظمی کا فل کورٹ سْنے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…