پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

عمران خان پر بغاوت کا مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے، مریم نواز

datetime 3  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ،این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان سمیت تشدد کا سہارا لینے والے پی ٹی آئی ارکان کو گرفتار کیا جائے۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتِ حال خراب کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے،

عمران خان پر کارکنوں کو اکسانے، اشتعال انگیزی اور بغاوت کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔ مریم نواز نے کہا کہ ان میں سے کسی کو نہیں بخشا جائیگا، عمران خان جو کچھ آج کررہے ہیں، وہ ان کے خلاف چارج شیٹ ہے اور اس کی فہرست طویل تر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان اپنے اور اپنے لوگوں کے لیے دکھ، تکلیف کا بندوبست کر رہے ہیں، وہ جو کچھ آج کہہ رہے ہیں، انہیں اس کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، پھر نہ کہنا بتایا نہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی صدر کو تجویز دے دی، نئے الیکشن کرانے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میں اپنی قوم کو کہتا ہوں کہ الیکشن کی تیاری کریں۔ آپ نے فیصلہ کرنا ہے اس ملک کا کسی باہر کے ملک نے فیصلہ نہیں کرنا ہے۔ وزیراعظم نے صدر کو اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس بھیج دی ہے، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نے قوم سے کہا تھا کہ گھبرانا نہیں ہے، قوم انتخابات کی تیاری کرے، جنہوں نے پیسے لئے ہیں وہ لنگر خانے میں دے دیں۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک عدم اعتماد آئین سے منافی قرار دیتے ہوئے رد کر دی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…