وزیراعظم عمران خان کا اسمبلی سے استعفے دینے کے آپشن پر غور

2  اپریل‬‮  2022

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک) روزنامہ جنگ میں رانا غلام قادر کی خبر کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں وزیر اعظم عمران خان اسمبلیوں سے استعفے دینے کا کارڈ استعمال کرسکتے ہیں جس سے نئی حکومت بحران سے دوچار ہوجائے گی۔ذرائع کے مطابق اس وقت قومی

اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد155 ہے۔ ممبران کی کل تعداد342ہے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کی صورت میں پی ٹی آئی کے تمام ممبران اسمبلی مستعفی ہو جائیں۔اگر پی ٹی آئی اور ا ن کے اتحادی جو اگرچہ اب تعداد میں کم رہ گئے ہیں اگر قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جائیں تو نئی حکومت کا چلنامشکل ہوجا ئے گا۔ اتنی تعداد میں ضمنی الیکشن کرانا بھی مشکل ہوگا۔یہی مشق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی بیک وقت کی جا ئے گی۔ وزیر اعظم یہ سمجھتے ہیں کہ فوری طور پر الیکشن میں جانا ان کیلئے سود مندثابت ہوگا۔خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کے حالیہ نتائج ان کیلئے حوصلہ افزا ہیں۔ عمران خان کو انتخابی مہم کیلئے امریکہ مخالف بیانیہ مل گیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق پی ٹی آئی کے منحرف ممبران اسمبلی استعفے نہیں دیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…