پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دیں گے، فیصل واوڈا

datetime 1  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دیں گے، سازش کرنے والوں پر آرٹیکل 6 لگائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم چلے گئے تو کیا ان کو سانس لینے دینگے، سازش کرنے والوں اور منحرف ارکان پر آرٹیکل 6 لگائیں گے۔فیصل واوڈا نے کہا کہ اس وقت لڑائی عمران خان کی نہیں پاکستان کی ہے،

عمران خان نیاپنے لوگوں کو مروانے کیلئے نہ کی، اپنے ملک کو استعمال کرنے کیلئے نہ کی، عمران خان نے جو نہ کی ہے اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی اسی لیے کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم آخری بال تک لڑیں گے، عمران خان جو کریں گے وہ سب دیکھیں گے، عمران خان عدم اعتماد میں ناکام ہو بھی جاتے ہیں تو عوام دیکھ رہے ہیں کہ انہوں نے ملک بچانے کیلئے کیا کچھ کیا ہے،ہم اپنے اداروں کو تگڑا کر رہے ہیں اور تگڑا کریں گے۔انہوںنے کہاکہ بیرون ملک سازش ہوتی ہے اور اپوزیشن سازش کا حصہ بن جاتی ہے، اپوزیشن نے عدلیہ، فوج کو گالیاں دیں، انہوں نے فوج کو لاہور پولیس بنانے کی پہلے بھی کوشش کی دوبارہ کرینگے، آج اپوزیشن کے پاس ایسی کیا ہوا آگئی کہ وہ تگڑے ہوگئے ہیں۔فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ لوگ یہاں لوٹ مارکرتے ہیں پھر بیرون ملک چلے جاتے ہیں، پہلے بھی بیرون ملک بھاگے اب دوبارہ بھاگے ہوئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چیری بلوسم کی شارٹیج ہوجائیگی یہ زبان سے بوٹ پالش کرتے ہیں، اپوزیشن کامیاب ہوگئی تو4،5 مہینے کی کہانی ہے، یہ سب چور ہیں ایک دوسرے کا گریبان پکڑ رہے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم نے اپنی سیاست کیلئے مہاجروں کو بیچا ہے، پیپلز پارٹی والے کبھی بھی مہاجروں کے بارے میں نہیں سوچتے، ایم کیو ایم اتحادی نہ بنتی لیکن پیپلز پارٹی کا ساتھ نہ دیتے۔

انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے کوئی نہیں آئیگایہاں ٹاؤٹ موجودہیں، سڑنیوالی مٹھائی ٹھیک مٹھائی بھی خراب کردیتی ہے، عوام ایسے لوگوں کواپنے حکمران نہ بنائیں۔فیصل واوڈا نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی (آج) ہفتہ کو اہم گفتگوہوگی، مشکل وقت میں جو چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ان کا کردار واضح ہے، پرانی ہی ٹیم وزیراعظم عمران خان کیساتھ ہے، مجھے بھی ہدایت کہ میں نے اسلام آبادمیں ہی رہناہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…