جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

توہین مذہب کا الزام ، مدرسے کی معلمہ کا گلا کاٹ دیا گیا

datetime 30  مارچ‬‮  2022 |

ڈیرہ اسماعیل خان (این این آئی)ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ توہین مذہب پر تین خواتین نے مدرسے کی معلمہ کو گلا کاٹ کر قتل کردیا۔ ڈی پی او کے مطابق ان تینوں خواتین کو ان کی رشتے دار 13سالہ لڑکی نے بتایا کہ اس نے خواب دیکھا کہ مقتولہ نے توہین مذہب کی جس پر اسے ذبح کرنے کا حکم دیا گیا ،مدرسے کی ساتھی استاد خاتون کو مبینہ توہین مذہب کے

الزام میں قتل کرنے والی تین خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ڈی پی او نے بتایا کہ قتل جامعہ اسلامیہ فلاح البنات کے باہر صبح سویرے ہوا، جب پولیس جائے واردات پر پہنچی تو اس نے مقتولہ کو خون میں لت پت پایا، مقتولہ کو گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کو قتل کرنے کیلئے تیز دھار اشیا کا استعمال کیا گیا جب کہ قتل میں ملوث مشتبہ ملزمان کی عمریں بالترتیب 17، 21 اور 24 سال ہیں، انہوں نے مبینہ طور پر مذہبی معاملات پر اختلاف رائے اور مبینہ توہین مذہب کے الزامات پر 21 سالہ لڑکی کو قتل کیا۔ ڈی پی او کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران خواب کی تفصیلات پر مشتمل ایک رجسٹر برآمد کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سینئر نائب صدر مولانا انوار الحق، ناظم اعلیٰ وفاق المدارس مولانا محمد حنیف جالندھری اور صوبائی ناظم مولانا حسین احمد نے واقعے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اس کی آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ، واردات میں ملوث خواتین کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نجم الحسنین کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تین خواتین نے 21 سال کی صفورہ بی بی کو مدرسہ کے باہر تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا، تینوں خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او نجم الحسنین نے بتایا کہ تفتیش میں سامنے آیا کہ ملزمان خواتین کی رشتہ دار13 سال کی عمیمہ نے ایک خواب دیکھا، عمیمہ نے ملزمان خواتین کو بتایا کہ اس نے خواب دیکھا کہ صفورہ بی بی نے توہین مذہب کی ہے۔

نجم الحسنین کا کہنا ہے کہ عمیمہ کے یہ خواب بتانے پر تینوں خواتین نے صفورہ بی بی کو قتل کر دیا، تفتیش جاری ہے، کیس کے دیگر محرکات پر بھی تحقیقات ہو رہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ پہلے کے واقعات پولیس کے علم میں نہیں ہیں، خواتین کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ لے لیا گیا ہے، ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…