ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان اوراس کے وفاداروں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید بناتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان اوراس کے وفاداروں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے خطاب میں فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان نے بونگی ماری کہ نوازشریف ججوں کوخریدنے کی کوشش کررہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالت عظمیٰ پر انگلی اٹھانا بد دیانتی ہے، اس کا نوٹس لیا جانا چاہیے اور ان کو عدالت بلاکر پوچھا جائے۔سربراہ اتحاد نے کہاکہ حکومت کیخاتمے کا وقت قریب ہے، عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے کے بعدعمران خان کی نیندیں ایک ہفتے حرام رہیں گی۔انہوںنے کہاکہ بیرونی قوتوں کی سازش تمہارے فارن فنڈنگ کیس سے ثابت ہے، عمران خان، تم باہرکا پیسہ کہاں سے لائے؟اپنے آقاؤں پربوجھ بننے کا گلہ شکوہ ہم سے کیوں کرتے ہو؟عمران خان اوراس کے وفاداروں کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔پی ڈی ایم کے سربراہ اور جے یو آئی کے امیر مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش ہوچکی ،عمران خان بے آبرو ہوکر حکومت سے جائے گا،نا اہل حکمراں کہتا ہے میرے خلاف بیرونی قوتوں کی سازش ہے، عمران خان کی قسمت میں عزت نہیں، اس کی حیثیت گلی ڈنڈے جیسی ہے،ہمارا الیکشن کمیشن بھی بے چاراہے جو قوم کو درست نتیجہ بھی نہیں دے سکتا،ہمارا ہدف اداروں کو مضبوط بنانا ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن کمیشن خودمختار ہو، ہم فارن فنڈنگ سے پی ٹی آئی کو فرار ہونے نہیں دیں گے، تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کی نیندیں ایک ہفتے حرام رہیں گی۔ رات گئے جلسے کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ناجائز حکمرانی کے خلاف آپ کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، اب اس حکومت کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے،

ایسی ناجائز ، نااہل حکومت کا ایسا خاتمہ کیا جائے کہ دوبارہ ایسی حکمرانی کا کوئی سوچ بھی نہیں سکے گا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان میں جائز حکمرانی کیلئے آپ نے قربانیاں دی ہیں، قومی اسمبلی میں اس نا اہل کے خلاف باضابطہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے، یہ بڑا بے آبرو ہوکر اس کوچے سے نکلے گا۔انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمراں کہتا ہے میرے خلاف بیرونی قوتوں کی سازش ہے، عمران خان کی قسمت میں عزت نہیں، اس کی

حیثیت گلی ڈنڈے جیسی ہے۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان کی نیندیں ایک ہفتے حرام رہیں گی۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو معلوم ہی نہیں کہ امربالمعروف کے معنی کیاہیں جبکہ اسے نہ امر بالمعروف لکھنا آتا ہے اور نہ بولنا آتاہے، ہمارا جاہلوں سے واسطہ پڑاہے، جاہلوں کی باتوں کا جواب نہیں دیاجاتا۔ پی ڈی ایم سربراہ نے کہاکہ آزادی مارچ کے ثمرات حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئے ہیں ،ہم کامیابی کے

قریب ہیں اوران شاء اللہ یہ جنگ جاری رہے گی۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمران خان اس وقت ہمارے شکنجے میں ہیں، اس کے گریبان پر ہمارا ہاتھ پہنچ گیا ہے، عمران تم اپنی خیر مناؤ اور دوسروں کی باتیں کرنا چھوڑ دو۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میاں نوازشریف اربوں روپے بھیج کر ججوں کو خرید رہا ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں ان کو عدالت میں کھڑا کرکے پوچھا جائے اور عدالت عظمی کے کردار کو مشکوک بنانے کا نوٹس لیاجانا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…