پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ق لیگ اورباپ پارٹی کے بعد ایم کیو ایم بھی تقسیم ہو گئی

datetime 29  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ایم کیو ایم تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مسلسل رابطوں اور اجلاس کے بعد فیصلہ کرنے کے بجائے خود تقسیم ہوگئی۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیوایم ممبران کی اکثریت اپوزیشن کا ساتھ دینے کی رائے دے رہی ہے ، ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کا

جھکاؤحکومت کی جانب ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم بدھ تک اپنے فیصلے کو سامنے لانے کی پوزیشن میں ہوگی، انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی وزارت یا عہدے کی نہ تو پیش کش ہوئی ہے اور نہ ہی ہم نے کسی سے کچھ مانگا ہے،حالات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب حکومتی وفد نے پیر کی شب اسلام آباد کے پارلیمنٹ لاجز میں سید امین الحق کی رہائشگاہ پر ایم کیو ایم کی اعلی قیادت سے ملاقات کی،حکومتی وفد میں وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل تھے۔ایم کیو ایم کی جانب سے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان، وسیم اختر، امین الحق،فروغ نسیم، خواجہ اظہار الحسن، کشور زہرہ، کنور نوید جمیل، صادق افتخار شریک ہوئے۔ملاقات میں حکومتی وفد نے اپنے اہم اتحادی کو منانے کی بھرپور کوششیں کرتے ہوئے انہیں سندھ میں گورنر شپ ، وفاق میں پورٹ اینڈ شپنگ کی وزارت کے علاوہ ایک مشیر کی بھی پیش کش کی۔ ایم کیو ایم نے حکومتی وفد سے کہا کہ رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد ہم کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…