اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عمران خان وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑنے سے پہلے قوم کو سوالوں کا جواب دیں، احسن اقبال نے سوال پوچھ لئے

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدوملہی(آن لائن)مسلم لیگ ن کے جنرل سیکریڑی ، سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی پروفیسر احسن اقبال نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو قوم سے کئے گئے وعدے یاد کروا دئیے کہا خان صاحب آج بحیثیت وزیر اعظم آخری عوامی جلسہ ہے آپ وزارت عظمی کا عہدہ چھوڑنے سے پہلے قوم کو ان سوالوں کا جواب دیں 4 سالوں میں ایک کروڑ نوکریوں دینے کا وعدہ کیا تھا

4 سالوں میں 80 لاکھ نوکریاں تو دے دیں ہوں گی قوم آپ سے پوچھنا چاہتی ہے کہ ن لیگ کے 5 سالوں کی اوسط 5 فی صد تھی آپ کے 4 سالوں اوسط 2 فیصد کیوں ہو گئی ہے آپ نے معیشت کا کریش کیسے اور کیونکر کیا؟ 20 ہزار ارب کے نئے قرضوں کا بوجھ اس قوم پر چڑھایا ان قرضوں کے عوض آپ نے کونسا نیا منصوبہ بنایا الیکشن کمیشن آپ سے فارن فنڈنگ کا جواب مانگ رہا ہے تو آپ کو برا لگ رہا ہے آپ نے بھارت اور اسرائیل کی لابی سے بھی پیسے لئے اور اس پیسے سے آپ نے ملک کے اندر انتشار پھیلایا آپ کی غیر ملکی اکاونٹ اور فنڈنگ تو پکڑی جا چکی ہے الٹا چور مچائے شور،عمران نیازی صاحب آج آپ اپنے آخری جلسے میں توشہ خانہ کیس کے تحت غیر ملکی تحفوں کا حساب دیکر جائیں گے آپ ہی ہمیں سنایا کرتے تھے کہ ریاست مدینہ میں خلیفہ وقت سے ایک شہری پوچھ سکتا ہے کہ ہمارے حصے میں تو ایک چادر آئی ہے آپ کا لباس دو چادروں سے کیسے بنا ہے؟ آپ بتائیں کہ آپ نے غیر ملکی تحفوں میں کیا خیانت کی ہے احسن اقبال نے کہا کہ آج حکومت کے ایک اتحادی نے حکومت کو چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے حکومت کے دیگر اتحادی بھی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے حکومت سے علیحدگی کا اعلان کریں گے اب اندھے کو بھی نظر آ رہا ہے کہ عمران نیازی کی حکومت ڈوب چکی ہے وہ رخصت ہو رہی ہے اور وہ اس ملک کے عوام کیلئے قابل قبول نہیں رہی

عمران نیازی صاحب اگلے الیکشن کی تیاری کریں آپ نے جو 4 سالوں قوم کے پیروں میں کانٹے بکھیرے ہیں ہیں آپ نے جو غریبوں کو مہنگائی دی ہے آپ نے جو پاکستان کی بین الاقوامی رسوائی کی ہے انتشار برپا کیا ہے قوم آپ سے پورا پورا حساب لے گی اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو امیدوار نہیں ملیں گے جو پی ٹی آئی کا ٹکٹ لے گا اس کی ضمانت ضبط ہو گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…