بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمران خان نے میرے خلاف تحقیقات کیلئے آئی ایس آئی کو استعمال کیا، بلاول کا الزام

datetime 27  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارا چنار (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے وزیراعظم عمران خان پر انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کو ان کے خلاف تحقیقات کیلئے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔پارا چنار میں جلسہ عام سے خطاب میں بلاول نے کہا کہ عمران نے آئی ایس آئی کو

استعمال کیا کہ بلاول کے ناشتے اور دھوبی کے بل کی تحقیقات کرو، عمران چاہتا ہے ادارے ٹائیگر فورس کی طرح کام کریں۔بلاول نے کہا کہ عمران خان دوسروں کو جانور کہتا ہے اصل میں خود جانور ہے، جنگل کا قانون چاہتا ہے لیکن ہم آپ کو جنگل کے قانون کی اجازت نہیں دیں گے۔’بلاول نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے بوٹ پالش ختم کردی، اب بوٹ چاٹنے پر اْتر آئے ہو، ایسے بوٹ پکڑے ہوئے ہیں کہ آج تک تاریخ میں کسی نے ایسے نہیں کیا، سلیکٹرز کو بھی محسوس ہورہا ہے کہ ان کا کام نہیں کہ ایسے عہدے کی سلیکشن کریں۔ بلاول کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کو جانور کہنے والا اب نیوٹرل سے معافی مانگ رہا ہے اور درخواست کرتا پھر رہا ہے کہ اتحادیوں کو جلسے تک روک کر رکھیں۔بلاول نے کہا کہ آپ جھوٹ بولنا بند کرو ورنہ ہم خاتونِ اول کی کرپشن سامنے لائیں گے، ہمیں معلوم ہے عثمان بزدار نے وزارت اعلیٰ کیلئے کہاں پیسا دیا تھا، ہماری کرپشن نہیں ملی تو کہتے ہیں اردو کمزور ہے ، پہلے اپنے تین بچوں کو اردو سکھاؤ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…